بھٹکل :۲۱/ستمبر (ایس او نیوز) یونائیٹیڈ عرب ایمریٹس (یو اے ای ) میں مقیم اہل بھٹکل میں مضبوط اور مستحکم رابطہ پیدا کرنے اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کےلئے بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل ) کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہورہا ہے جس کے لئے بھٹکل سمیت مرڈیشور، منکی کے کھلاڑی شریک ہوسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے شروع ہوں گے اور 24فروری 2017 تک چلیں گے۔ٹورنامنٹ کے میچس صرف جمعہ کوڈے نائٹ کھیلے جائیں گے اور یہ T-20کرکٹ طرز پر ہوگا۔۔
ہوٹل رائیل اؤک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی پی ایل کے چیرمن عتیق الرحمن منیری نے بتایا کہ اب بی پی ایل کے چھٹویں ایڈیشن کی تیاریوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں۔ٹورنامنٹ کے مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ در اصل روزگار کی تلاش میں دبئی میں مقیم بھٹکلی باشندوں کو جسمانی کسرت کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے، ویسے آج کل کا جینا مشینی زندگی کہلاتا ہے ذات پات، دھرم کی تفریق کئے بغیر ان تمام کو متحد کرنے کے مقصد کو لے کر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔
موصوف نے بتایا کہ دبئی کے آئی سی سی سے تصدیق شدہ بین الاقوامی سطح کے عجمان اوول گراؤنڈ میں لگاتار دوسرے سال ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ جملہ 8 ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گی۔ ٹیم داخلے کی کارروائیاں4 نومبر سے 25نومبر تک انجام دی جائیں گی ۔ 20ڈسمبر سے 4جنوری 2017تک کھلاڑیوں کا رجسٹریشن ہوگا، جس میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کے دبئی میں مقیم کھلاڑی اپنا نام پیش کرسکیں گے۔ ٹیموں کے مالکان 13/ جنوری کو کھلاڑیوں کا بولی کے ذریعے انتخاب کریں گے۔ کھلاڑیوں کی بولی ڈیرہ دبئی کے ٹوین ٹائور میں ہوگا۔ نام درج کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کی رہائشی ویزا ہونا ضروری ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے تمام مچیس ہرجمعہ کو کھیلے جائیں گے، اس طرح پانچ جمعہ کو تمام میچس کی تکمیل ہوگی۔ عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ ہر جمعہ کو4میچس کھیلے جائیں گے، دو میچس دن کے اُجالے میں اور دو میچس رات میں فلڈ لائٹ پر کھیلے جائیں گے ۔ 24فروری کو ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔
اس موقع عتیق الرحمن منیری نے بتایا کہ ماضی میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ داخلہ فیس میں بھاری کمی کی گئی ہے۔ مزید بتا یا کہ گذشتہ سال 150سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کیا تھا۔
پریس کانفرنس میں بی پی ایل کی جانب سے محمد عمران خطیب، طاحہٰ معلم، عبدالباسط صوبیدار، رکن الدین ارشاد ، فیاض ادیاور اوربھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عرفان ندوی وغیرہ موجود تھے۔